استاد کےتھپڑ نے طالبعلم کی بینائی چھین لی

بشریٰ بٹ نمائندہ خصوصی

آئی بی سی اردو پشاور

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

استاد کا تشدد

واجب خان گورنمینٹ اسکول کیسر داندے اسکول شانگلہ میں کلاس چہارم کا طالب علم ہے ۔

غنی خان اس اسکول  میں استاد ہے تاہم ان کا اسکول کے ساتھ ہی اپنا  کا نجی کلینک بھی  ہے ۔

کلاس کے دوران ماسٹر غنی خان اپنے کلینک میں چلے گئے ۔ اس دوران واجب خان تقاضے کے لیے کلاس سے باہر چلا گیا ۔

ماسٹر غنی خان جب واپس آیا تو واجب خان کلاس میں موجود نہیں تھا ۔ جب واجب خان تقاضے سے واپس کمرہ جماعت میں پہنچا استاد نے غصے میں اس کے گال پر تھپڑ ماردیا جس سے واجب خان کی آنکھ کی بینائی چلی گئی ۔

واجب خان پہلے ہی  ايک آنکھ سے محروم تھا جبکہ اب اس کی دوسری آنکھ بھی ضائع ہو گئی ہے ۔

واجب کا والد یومیہ اجرت پر کام کرتا ہے  اور علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتا ۔

واجب کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ واجب کا علاج کرایا جائے  اور استاد کے خلاف کاروائی کی جائے  ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے