لاہور: نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس

اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کےلیے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک ،نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اس سے پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف رائے ونڈ پہنچے ، جہاں انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے