احمدی ہمیشہ ملک کے وفادار رہیں گے. ترجمان جماعت احمدیہ

ناظر امور عامہ ربوہ پاکستان کے سلیم الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت کا اختیار ہے کہ وہ کب اور کس سے کام لے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ

“حکومت پاکستان کی جانب سے محترم عاطف میاں کی پاکستان کی معاشی مشاورتی کونسل میں تقرری اور اب انکو اس سے الگ کرنے کے حوالے سے عرض ہے کہ
یہ حکومت وقت کا اختیار ہے کہ وہ کب اور کس سے کام لے ۔

احمدی ہمیشہ ملک و قوم کا وفادار رہا ہے اور رہے گا جب بھی کسی احمدی کی مہارت کی قوم کو ضرورت پڑی احمدی ہمیشہ صف اوّل میں کھڑا ہوا اور آئندہ بھی جب ضرورت ہو گی صف اوّل میں ہی کھڑا ہو گا.

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ وطن عزیز کو ترقیات سے نوازے اور اس معاشی مشاورتی کونسل کو بھی بہترین کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے .ہمیں اس موضوع پر بلاوجہ تبصروں سے گریز کرنا چاہئے ۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے