پشاور: جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر شیئر کرنے پر سہیلی گرفتار

پشاور میں جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر دوست کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ متاثرہ لڑکی کی پڑوسن اور دوست ہے اور فیس بک پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔

چند روز قبل بھی پشاور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے