بہاولپور: تاوان کیلئے اغوا کیا گیا 10 سالہ طالبعلم قتل، چچا زاد گرفتار

بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ سے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 10 سالہ طالب علم کی لاش مل گئی، بچے کے اغوا اور قتل کے الزام میں اس کے چچا زاد بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ چنی گوٹھ پولیس کے مطابق پانچویں کلاس کا طالب علم احسن عبداللہ 3 روز قبل گھر سے کھیلنے کے لیے گیا اور واپس نہ آیا۔

پولیس کے مطابق کچھ گھنٹوں بعد ورثاء کو بچے کی رہائی کے لیے تاوان کی ادائیگی کے لیے فون کالز آنا شروع ہوئی، جس پر پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ایک طرف تو ورثاء نے اغوا کاروں سے تاوان کی ادائیگی کے لیے بات چیت جاری رکھی، دوسری جانب پولیس اپنے طور پر اغوا کاروں تک پہچنے کی کوشش کرتی رہی۔

گزشتہ رات پولیس نے شک کی بنیاد پر مغوی کے چچا زاد کو حراست میں لے کر پوچھ گوچھ کی تو ملزم نے مغوی بچے کو قتل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے لاش برآمد کرا دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے