کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دوبھائی اور ان کا دوست شامل ہے اور لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پہاڑی پر ایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ بیٹھک کے طور پر استعمال کرتے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے