‘مجھے پسند نہیں کہ کوئی دوسرا میرے جیسے کپڑے پہنے’

فیشن کا دلدادہ تو ہر کوئی ہوگا، مگر اس کے لیے اچھوتا عمل ہر کوئی نہیں کرتا، لیکن فیشن کی ایک متوالی ایسی بھی ہیں جو اپنے ملبوسات کے لیے 40 ہزار پاؤنڈ تک کی رقم ڈیزائنر کو بطور تنخواہ دینا چاہتی ہیں۔

آڈیٹی سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک امریکی خاتون نے کپڑے بنانے والے ایک ادارے ‘سیو پورٹ’ کو ای میل کی، جس میں انھوں نے ذاتی ڈیزائنر کی نوکری کا اشتہار دے رکھا تھا۔ اشتہار کے مطابق انھیں کسی ایسے امیدوار کی تلاش تھی جو اُن کے ساتھ دنیا بھر میں سفر کرسکے اور اُن کی فرمائش پر ان کے ملبوسات تیار کرسکے، جبکہ اس کام کے لیے وہ سالانہ 40 ہزار پاؤنڈ بمعہ دیگر سہولیات دینے کو تیار تھیں۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فیشن کے مطابق چلنے والی خاتون ہیں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں، لیکن ان کا فیشن کا شوق اور ذوق تھوڑا ہٹ کر ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ایک ذاتی فیشن ڈیزائنر رکھنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ ان کا بیشتر وقت سفر میں گزرتا ہے۔

فیشن کی شوقین مذکورہ خاتون کے مطابق خوش قسمتی سے وہ اپنی پسند اور فرمائش کے ملبوسات پہننے کے قابل ہیں اور انھیں پسند نہیں کہ کوئی دوسرا اُن جیسے کپڑے پہنے۔

اس نوکری کے ساتھ صرف بھاری تنخواہ کی ہی پیشکش نہیں کی گئی بلکہ دنیا کے مختلف ممالک مفت گھومنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور رہائش کی سہولیات بھی شامل تھیں۔

ہے تو یہ ویسے ایک ناقابل یقین ملازمت، لیکن معلوم نہیں خاتون کو اُن کی پسند اور مرضی کے مطابق فیشن ڈیزائنر مل پایا یا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے