جاپان کی کین تناکا دنیا کی معمر ترین خاتون

جاپان کی 116 سالہ کین تناکا دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

کین تناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں اور ان کا نام بطور معمر ترین خاتون کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

تناکا کے معمر ترین ہونے کے حوالے سے جاپان کے شہر فکوکا کے نرسنگ ہوم میں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شہر کے میئر نے بھی شرکت کی۔

کین تناکا نے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کے اعزاز کو اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا۔

جاپانی خاتون نے 1922 میں شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں جب کہ ایک بچہ انہوں نے گود لیا ہے۔

تناکا اس عمر میں بھی روزانہ صبح 6 بجے اٹھتی ہیں اور دوپہر تک حساب اور کیلی گرافی کی پریکٹس کرتی رہتی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ عمر کے افراد جاپان میں پائے جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے