سعودیہ: ماں ائیر پورٹ پر بچہ بھول گئی، مسافر طیارہ اڑان بھر کر واپس

ملائیشیا کے ایک مسافر بردار طیارے کو سعودی ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد اس وقت پلٹنا پڑا جب طیارے میں سوار ایک خاتون کو احساس ہوا کہ وہ اپنا بچہ ائیرپورٹ کے ٹرمینل پر ہی بھول گئی ہے۔

کوالالمپور جانے والی پرواز کے پائلٹ کو اس وقت عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب اسے ایک غیر معمولی درخواست سننے کو ملی۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے پرواز کے اڑنے کے فوری بعد ہی ایک خاتون مسافر نے جہاز کے عملے کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا کہ وہ اپنا بچہ ائیر پورٹ کی انتظار گاہ ہی میں بھول گئی ہیں۔

مذکورہ جہاز کے پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ واپسی کی اجازت طلب کرتے ہوئے پوچھا، خدا ہماری حامی و ناصر رہے ، کیا ہم واپس آسکتے ہیں؟ پائلٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کے عملے سے ہونے والے یہ مکالمے ایک ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں۔

یہ صورت حال نہ صرف پائلٹ بلکہ ائیر کنٹرول عملے کے لیے بھی مشکل تھی۔پائلٹ نے عملے کو مسافر خاتون کی مشکل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ماں نے سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک طویل وقفے کے بعد پرواز کو ائیر پورٹ پر پلٹنے کی اجازت مل گئی۔ عملے کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بالکل ایک انوکھا تجربہ تھا۔ پرواز کے دوران آدھے راستے سے پلٹنا پروازوں کے لیے عام معاملہ نہیں ہے۔ ایسا صرف تیکنیکی خرابی یا کسی مسافر کی خرابی صحت کے صورت میں ہی ممکن ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے