لندن: انسانی جسم بہت پیچیدہ ہے اس لیے دورانِ حمل کیمیائی اور جینیاتی کیفیت میں معمولی تبدیلی سے بھی پیدائشی نقائص پیدا ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ ان میں انگلیوں کا انداز اور انگلیوں کی تعداد میں کمی بیشی کے واقعات سب سے زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں تاہم اس تصویری البم میں آپ ایسے لوگوں سے ملیں گے جو انتہائی عجیب و غریب جسمانی خواص رکھتے ہیں اور انہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
تو پہلے ایک خاتون کی چھنگلی کو دیکھیے جو 90 درجے کے زاویے پر آسانی کے ساتھ مڑجاتی ہے۔
[pullquote]غیرمعمولی لچک دار چھنگلی[/pullquote]
اس تصویر میں ایک خاتون کے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی اتنی لچک دار ہے کہ وہ 90 درجے کے زاویے تک مڑجاتی ہے۔
[pullquote]زبان کے نیچے نوک دار ابھار[/pullquote]
ان صاحب کا اصرار ہے کہ پیدائشی طور پر ان کی زبان نے نیچے درانتی کی مانند چھوٹے بڑے ابھار ہیں جو کسی سمندری مخلوق کے دانت کی مانند دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ بہت نرم ابھار ہیں۔
[pullquote]دو رنگی آنکھ [/pullquote]
ایک آنکھ میں دو رنگت کی کیفیت ’ہیٹروکرومیا آئریڈس‘ کہلاتی ہے اور یہ ایک جینیاتی مسئلہ ہے۔
[pullquote]ناخن کے بغیر انگلی [/pullquote]
ایک صاحب نے اپنی دوست کی تمام انگلیاں پوسٹ کی ہیں جن میں ایک انگلی پر ناخن پیدائشی طور پر موجود نہیں ہے۔ اس انگلی پر انہوں نے دو چھوٹی آنکھیں لگادی ہیں۔
[pullquote]انگلیاں ہی انگلیاں اور انگوٹھا غائب[/pullquote]
ایک جینیاتی کیفیت ’اُلنر ڈائمیلیا‘ کہلاتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں میں انگوٹھا نہیں ہوتا اور ایک ہاتھ میں سات یا آٹھ انگلیاں تک ہوسکتی ہیں اسے مرر ہینڈ سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔ اب تک اس کے صرف 100 کیس ہی منظرِ عام پر دیکھے گئے ہیں۔
[pullquote]بالوں کے دو درمیان[/pullquote]
یہ کسی ہیئراسٹائل کا شاخسانہ نہیں بلکہ ایک کیفیت ہے جس میں سر کے بالوں کے درمیان دو طرح کے بیچ پیدا ہوجاتے ہیں۔ بعض ماہرین نے اس کی جینیاتی وجہ بتائی ہے لیکن اب تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
[pullquote]چپکی انگلیاں[/pullquote]
اس تصویر میں دو خواتین کے پیرکی درمیانی انگلیاں باہم چپکی ہوئی ہیں اور یہ عام کیفیت ہے جو ہاتھوں کو انگلیوں کو بھی باہم پیوست کردیتی ہے۔
[pullquote]جوڑ کے بغیر انگوٹھا[/pullquote]
اس تصویر میں خاتون کا سیدھا انگوٹھا بغیر ہڈی کا ہے اور یہ کسی بھی صورت میں نہیں مڑتا۔
[pullquote]ایک ہاتھ میں چھ انگلیاں اور دو برابر[/pullquote]
ان صاحب کے ایک ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں اور ان میں سے دو انگلیاں تقریباً برابر کی لمبائی پر ہیں۔