پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔
پشاور میں یونیورسٹی روڑ پر سیوریج اور بارش کا پانی نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث شاہراہ پر امڈ آیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سیکڑوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔
بارش اور سیوریج کا پانی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ میں بھی نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے داخل ہوا۔
آبدرہ اسٹاپ کے قریب انڈر پاس میں جمع ہونے والا سیوریج و بارش کا پانی قریبی 18 دکانوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے ٹریفک اہلکاروں کو بھی ٹریفک رواں رکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور ۔
بارش کے باعث شہر میں کئی نشیبی علاقے بھی زیر آب آئے تاہم اس ساری صورتحال میں ایک حکومتی نمائندہ بھی نظر نہیں آیا۔
یاد رہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جائے گا۔