جاپانی ریلوے اسٹیشن جہاں اندر جانے اور باہر نکلنے کا راستہ ہی نہیں

ٹوکیو: جاپان کے محکمہ ریلوے نے گزشتہ کچھ برسوں سے مسافروں کو حیران کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں اب ایک ایسا ریلوے اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔ یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے۔ مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچاجاسکتا ہے۔

جاپان کے یاماگوچی پریفیکچر کے پاس واقع اسٹیشن کا نام نشی کی گاوا اسٹیشن ہے جو ایک عجیب مقام ہے۔ یہ اسٹیشن نِشی کی دریا کے ساتھ واقع ہے جو ایک بہت خوبصورت اور پرفضا مقام ہے۔

اسٹیشن کے اندر جانے اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے بلکہ عام افراد یہاں پہنچ ہی نہیں سکتے۔ قریبی پٹڑیوں سے گزرنے والی گاڑی ہی لوگوں کا یہاں لاتی ہے اور کچھ دیر کے لیے یہاں رکتی ہے۔ لوگ یہاں اتر کر حسین نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک عارضی جگہ ہے جس کا مقصد مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے۔

اسٹیشن کا نام ’سیرایو ماہی راشی ایکائی‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ’ نظارہ کرنے والا پلیٹ فارم‘ ۔ مسافر یہاں کچھ دیر ٹھہر کر اطراف کے خوبصورت مناظر کو دریا کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے