برازیل میں براہ راست نشریات کے دوران ڈکیتی، ویڈیو وائرل

ساؤ پاؤلو: برازیل میں ایک برہ راست پروگرام کے دوران تین مسلح افراد نے عملے اور مہمانوں کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی کارروائی محفوظ ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے علاقے ساؤ پاؤ لو میں ایس او ٹی آن لائن ریڈیو اسٹیشن میں براہ راست نشریات جاری تھی کہ 5 مسلح افراد زبردستی اندر گھس آئے، مسلح افراد نے پروگرام کے میزبان، مہمانوں اور اسٹاف کو یرغمال بناکر ڈرایا دھمکایا اور موبائل فونز، قیمتی اشیاء اور نقدی چھین کر لے گئے۔

ریڈیو پروگرام کو سننے والے صارفین مائیک کھلے ہونے کے باعث مسلح افراد کی کارروائی اور عملے کی چیخ و پکار کی آڈیو براہ راست سنتے رہے۔ مسلح افراد نے ریڈیو اسٹیشن میں داخل ہونے کے لیے خود کو ’ڈیلیوری بوائز‘ ظاہر کیا اور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

ریکارڈنگ روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں مسلح افراد کی کارروائی محفوظ ہوگئی اور کارروائی کی پوری ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے