انٹر نیٹ پر آئے دن بھانت بھانت کے چیلنجز دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کبھی ٹھنڈ میں ٹھنڈے پانی سے نہانا تو کبھی ننگے پاؤں گرم فرش پر چلنا لیکن اب اسی تناظر میں ایک عجیب چیلنج سامنا آیا ہے جس میں لال بیگ کے ساتھ سیلفی بنانے کا چیلنج ہے۔
اس چیلنج میں لوگوں کو زندہ لال بیگ اپنے منہ پر رکھ کر سیلفی کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہے۔
سننے یا پڑھنے میں یہ جتنا عجیب لگ رہا ہے ، اتنا ہی نوجوان اس چیلنج کا بڑھ چڑھ کر حصہ بن رہے ہیں۔
اس چلینج کا آغاز کرنے والا کون تھا اور یہ کب ہوا، اس کے بارے میں حتمی طور پر بتانا مشکل ہے لیکن سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ اس چیلنج کے چرچے ہونا شروع ہوئے۔
اس چلینج کا بانی میانمار سے ایلکس آنگ نامی نوجوان کو کہا جا رہا ہے جس نے اپنے چہرے پر ایک بڑا کاکروچ رکھ کر اپنی سیلفی فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیا چیلنج’کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟
یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور5600 ری ایکشن اور 18000 سے زائد اسے شیئر کیا گیا۔
چیلنج کے رد عمل میں میانمار، فلپائن اور انڈونیشیا سے لوگوں نے اپنی سیلفیز لال بیگوں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیں۔
طبی ماہرین اس چیلنج کو غیر صحت مند قرار دے رہے ہیں کیونکہ لال بیگ گندے ماحول میں رہتا ہے اور اسے اپنے منہ پر رکھنا کسی بیماری یا الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔