‘کافی کے کپ پر مٹھاس کی بارش’ یہ کوئی آج کل کی شاعری کا مصرعہ نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔
کافی تو کافی ہوتی ہے لیکن اس میں اگر شعبدہ شامل کر دیا جائے کہ انسان خود بھی حیران رہ جائے اور دوسروں کو حیران بھی کرتا پھرے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=32&v=CXPnsOze9gE
چین کے دارالحکومت شنگھائی کی ایک کافی شاپ نے کافی کا انوکھا کپ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہی ‘سویٹ لٹل رین’ ہے۔
اس کپ کی خصوصیت اس میں موجود کافی نہیں ہے بلکہ اس کے اوپر برستی میٹھے کی بارش ہے۔
مولیئر کافی شاپ میں امریکانو کافی کا یہ ایک بڑا سا کپ پیش کیا جاتا ہے جس پر کاٹن کینڈی لٹکی ہوئی ہوتی ہے۔جیسے جیسے کپ میں گرما گرم کافی کا دھواں کینڈی تک پہنچتا ہے، کینڈی آہستہ آہستہ نرمی سے گھلنا شروع کر دیتی ہے۔
جی یہ وہی کاٹن کینڈی ہے ہمارے ہاں جسے بچے بوڑھی اماں/دادی کے بال بھی کہتے ہیں۔
اس طرح سے کافی میں مٹھاس کی بارش ہوتی رہتی ہے۔اس ایک کپ کی قیمت 9 ڈالر ہے۔
لیکن جنہوں نے یہ کافی پی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کپ صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے ورنہ حقیقت میں یہ کوئی اتنا خوشگوار طریقہ نہیں ہے۔