چین میں ٹرمپ کی شکل کا ٹوائلٹ کلیننگ برش متعارف

چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا غصہ چین کے شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کو مارکیٹ میں متعارف کر کے نکال دیا۔

چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کے امریکی صدر کے فیصلے نے چینی شہریوں کو ناراض کر دیا ہے اور ٹرمپ کی شکل کا ٹوائلٹ کلیننگ برش نہ صرف دکانوں بلکہ آن لائن بھی 200 چینی یوان میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ چین میں مختلف ویب سائٹ اور اپیس کھولنے پر بھی انٹرنیٹ صارفین کو ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ایک دکاندار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش وزن میں ہلکے اور اسٹائلش ہیں جو مشکل سے مشکل ٹوائلٹ کو بھی آسانی سے صاف کر سکتے ہیں۔

اس قبل ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں جنہیں رواں برس اپریل میں جرمنی میں ہونے والی نمائش میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے