دلچسپ اور حیرت انگیز انسانی چہرہ نما پرس

ٹوکیو: جاپانی کہاوت ہے کہ ’ جہاں آپ کا منہ ہو وہیں اپنے پیسے بھی رکھو‘ اور اسی بات کو زیادہ سنجیدہ لیتے ہوئے ایک بٹوہ یا پرس بنایا ہے جو عین انسانی چہرے جیسا ہے لیکن ایک جانب تو یہ آدھا چہرہ ہے لیکن اس پر ابھری ہوئی شیو، نرم ہونٹ بٹوا کے کھلنے کے مقام ہیں اور اندر حقیقت سے قریب تر انسانی دانت اور مسوڑھے دکھائی دیتے ہیں جس کے اندر آپ اپنی رقم رکھ سکتے ہیں۔

اسے جاپانی فنکار اور موسیقار نے ڈیزائن کرکے ’ڈوو‘ کا نام دیا ہے۔ اس بٹوے کو دیکھنے والے پہلے تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس پر عین انسانی چہرے کا گمان ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کسی نے انسانی چہرے کا آدھا حصہ کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر منہ کے اندر کا حصہ اور مسوڑھے وغیرہ نمی سے بھرپور اور حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔

یہ پرس انسانی منہ کی طرح کھلتا ہے جس کے اندر انسانی دانت بھی بہت خوبصورتی سے بنائے گئے ہیں اور اندر کے حصے پر گوشت کا گمان ہوتا ہے۔ اس پرس میں سکے رکھے جاسکتے ہیں اور جیسے ہی یکم جون کو اس کی ویڈیو پوسٹ کی گئی وہ تیزی سے مقبول ہوئی اور اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ افراد اسے شیئر اور پسند کرچکے ہیں۔

فنکار نےبتایا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اس بٹوے پر کام کررہا ہے اور اس کی تیاری میں استعمال شدہ بعض مٹیریل ایک راز ہی ہیں جس کے بارے میں فنکار نے کچھ نہیں بتایا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پرس کی قیمت پوچھی ہے لیکن فنکار نے نہ ہی اس کے قیمت بتائی ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ وہ اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ تاہم اپنی بہترین کاوش کی بدولت اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے