فلوریڈا میں سفید مگرمچھوں کے جوڑے کے انڈوں سے مزید البینو مگرمچھوں کی امید

فلوریڈا: امریکا میں واقع نایاب اور سفید ایلبینو مگرمچھوں کے جوڑے نے 19 انڈے دیئے ہیں جس کےبعد مزید سفید فام مگرمچھ پید اہونے کی امید جاگی ہے۔

انتہائی سفید مگرمچھوں کا جوڑا اس وقت فلوریڈا کے ایک پارک میں موجود ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ اس کی مادہ کا نام سنوفلیک یعنی برفیلا ذرہ ہے اور نر کا نام بلیزرڈ یا برفانی طوفان رکھا گیا ہے۔

نایاب قسم کے ان مگرمچھوں کے انڈے سے مزید سفید مگرمچھ برآمد ہونے کی امید ہے۔ مئی 2017 میں انہیں ایک فارم سے یہاں لایا گیا تھا اور وہ اس پارک میں اپنی نسل خیزی کرنے والے اولین ایلبینو مگرمچھ بھی ہیں۔

اب سے تین ہفتے قبل سفید مگرمچھوں کی نگرانی کرنے والے عملے نے کہا تھا کہ آخرکار اس جوڑے نے 19 انڈے دیئے ہیں جن سے سفید مگرمچھ براْمد ہونے کی امید ہے۔

ان انڈوں کی حفاظت کی جارہی ہے اور انہیں خاص درجہ حرارت والے انکیوبیٹر میں رکھا جارہا ہے اور انڈے بارآور ہورہے ہیں۔ تاہم ایلبینو کی وجہ سے مادہ نابینا ہوچکی ہے اور اسے کچھ نظر نہیں آتیا۔ اسی وجہ سے پارک کا عملہ انڈوں کو مصنوعی طریقے سے سے رہا ہے۔

تاہم ان جانوروں کی بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے سوشل میڈیا پر ان سفید مگرمچھوں کا بہت چرچا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے