کراچی کے کئی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 20 روپے فی کلو کم ہوگئی

tomatoکراچی کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 20 روپے فی کلو کم ہوئی، طوری کی قیمت 80 سے 100 روپے فی کلو کی سطح پر مستحکم رہی۔

کراچی سبزی منڈی ریٹیلرز کے مطابق جمعرات کے مقابلے جمعے کو ٹماٹَر کی قیمت 20 روپے کلو کم ہوئی اور سبزی منڈی ریٹیل سطح پر اسکی قیمت 80 روپے کلو جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 90 سے 120 روپے فی کلو رہی۔

شہر کی مختلف مارکیٹوں طوری کی قیمت 80 سے 100 روپے فی کلو اور فی کلو بھنڈی کی قیمت 90 سے 100 روپے فی کلو کی سطح پر دیکھی گئی، بیوپاریوں کے مطابق فصل ، سپلائی اور طلب کے باعث ٹماٹر، بھنڈی اور طوری کی قیمتیں زا ئدسطح پر موجود ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے