موٹاپا، تمباکو نوشی اورالکوحل قبل از وقت موت کی بڑی وجہ ہیں: عالمی ادارہ صحت

healthعالمی ادار صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہ موٹاپا الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق موٹاپا، الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، یورپ میں اگرچہ صحت عامہ کی سہولیات میں بہت زیادہ بہتری پیدا ہوئی اور وہاں لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن کچھ وجوہات ایسی ہیں جو اب بھی کچھ انسانوں میں اوسط عمر کے افراد کے مقابلے میں جلد مر جانے کا باعث بن رہی ہیں ان میں موٹاپا ایک بہت بڑی وجہ ہے جو دراصل مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتاہے جب کہ اسی طرح الکوحل اور تمباکو نوشی جیسی عادات بھی لوگوں کے اوسط عمر کو کم کرنے وجہ بنتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے یورپی ریجن نے 2012 میں روس، اسراائیل اور وسط ایشیا کے متعدد ممالک کو شامل کرکے اہداف تیار کیے تھے جن کے تحت 2020 تک قبل از وقت اموات کی تعداد میں کمی کرنا مقصود ہے البتہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسی اموات کی شرح میں کمی کے لیے اہم خطرات کو بھی کم کرنا ہوگا ۔ایک رپوٹ میں اس ادارے نے کہا ہے کہ اب تک کی پیش رفت کے مطابق 2012 سے کر اب تک بہتری ہوئی ہے لیکن تمباکو نوشی الکوحل اور موٹاپا ابھی بھی چینلج بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دل سے متعلق بیماریوں کینسر، ذیابیطس اورسانس کی دائمی بیماریوں کی وجہ  سے ہونے والی قبل از وقت اموات کو کم کرنے کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں کامیابی ہورہی ہے تاہم اوسط عمر تک پہنچنے سے قبل ہی اموات کی بڑی وجوہات  یعنی موٹاپا، الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی خطرناک حد تک پریشان کن ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں تمباکو اور الکوحل کا استعمال دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ امریکا سے کچھ  پیچھے ہے اس خطے میں آباد لوگ سالانہ اوسطاً 11 لیٹر خالص الکوحل اور 30 فیصد تمباکو نوشی کا استعمال کرتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے