اب ایک ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہے جو حسد اور دھوکا دینے والے محبوب کے رازوں سے پردہ اٹھا دے گی۔
اسمارٹ فون میں بہت سی ایسی ایپس متعارف کرائی جارہی ہیں جو جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کرسکتی ہیں کہ کسی کا ساتھی اس سے حسد کرتا ہے یا اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ ان ایپس کو مزید جدید بنایا گیا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص اپنے ساتھی کی تمام اہم گفتگو، پیغامات اور سوشل میڈیا پیغامات اور فون کالز کو پڑھ اور سن سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ ایپ دونوں کے اسمارٹ فون پر موجود ہوں۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ 40 فیصد لوگوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے پارٹنر کا فون چیک کرتے ہیں جب کہ ان میں سے ایک چوتھائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پارٹنر کو بتائے بغیر ایسا کرتے ہیں۔بہت سی نیٹ کمپنیاں لوگوں کو اس بات سے تو آگاہ کررہی ہیں کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا ہیک کیا جارہاہے لیکن اب تو آپ کااپنا فون آپ کی سوچ اور دل کے خیالا ت کو افشاں کرنے لگاہے۔ امریکی فرم ایم کپل نے اپنے صارفین کو ایسے جی پی ایس ٹریکر کی پیشکش کی ہے جس کی مدد سے کوئی بھی اپنے پارٹنر کے تمام رابطے، فیس بک پیغامات اور ایس ایم ایس کو ٹریک کرسکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کپل ٹریکر ایسا ایپ ہے جس پر 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز ہیں اور اسے سب سے بہترین چیٹنگ پرریونشن یا دھوکے سے روکنے کا ایپ تصور کیا جاتا ہے جس کے فیچرز میں ہر آدھے گھنٹے بعد کسی بھی شخص کو اس کے پارٹرن کے جی پی ایس ٹریکنگ، مکمل کال ہسٹری، فیس بک لائیکنگ اور ڈیٹا کی مکمل معلومات فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس ایپ کی کاؤنسلر کرسٹین نارتھم کا کہنا ہے کہ اگر دونوں پارٹنر چاہیں تو ان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے یہ انتہائی مدد گار ایپ ہے