11 سالہ بچی مگرمچھ کے جبڑوں سے سہیلی کو بچالیا

زمبابوے سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی نے ایسا حیران کن کام کیا ہے جو بیشتر بالغ افراد کرنے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہوجائیں اور وہ ہے اپنی دوست کو ایک مگرمچھ کی گرفت سے زندہ بچا کر نکال لینا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ربیکا منکوبوے نامی 11 سالہ بچی اس وقت ایک چشمے کے جانب دوڑ پڑی جب اس نے اپنی 9 سالہ سہیلی لٹویا موناوی کی چیخ سنی اور ایک مگرمچھ کو اسے پانی کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا۔

ربیکا نے میڈیا کو بتایا ‘ہم اسی وقت پانی سے نکلے تھے جب ہم نے لٹویا کی چیخ سنی جو پانی کے اندر تیر رہی تھی، وہ چلارہی تھی کہ کوئی اس کے ہاتھ کو کاٹ رہا ہے، میں وہاں موجود 7 بچوں میں سب سے بڑی تھی تو اسے بچانا میں نے اپنی ذمہ داری سمجھی’۔

ربیکا نے پانی میں چھلانگ لگائی اور مگرمچھ کے اوپر چڑھنے کے بعد آنکھوں میں انگلیاں سے ضرب لگائی، جس پر مگرمچھ نے لٹویا پر اپنی گرفت ڈھیلی کردی۔

ربیکا کے مطابق ‘جب وہ آزاد ہوگئی تو میں نے اس کے ساتھ کنارے کی جانب تیرنا شروع کردیا اور دیگر بچوں نے لٹویا کو باہر نکال لیا، خوش قسمتی سے اس مگرمچھ نے پھر ہم پر حملہ نہیں کیا’۔

لٹویا بھی خوش قسمت ثابت ہوئی کیونکہ وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئی، مگرمچھ کے کاٹنے سے ران اور ہاتھ پر معمولی زخم آئے۔

لٹویا کے والد فورچن موناوی بیٹی کی زندگی بچانے پر ربیکا کے شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا ‘میں اس وقت دفتر میں تھا جب مجھے علم ہوا کہ میری بیٹی پر تیرنے کے دوران مگرمچھ نے حملہ کیا ہے، ایک لمحے کے لیے تو میں اس کی زندگی سے مایوس ہوگیا مگر پھر مجھے اس کے بچنے کا علم ہوا، جسے ربیکا نے بچالیا۔ اس نے یہ کیسے کیا، یہ میں نہیں جانتا مگر میں خدا کا شکرگزار ہوں۔ لٹویا تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور توقع ہے کہ ہسپتال سے جلد چھٹی مل جائے گی’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے