عموماً خوبصورت گھر اور محل زمین پر ہی بنائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سمندر کے اوپر تیرتا ہوا ایک خوبصورت محل دیکھا ہے؟
جی ہاں، آج ہم آپ کو ایک ایسے خوبصورت محل کے بارے میں بتانے والے ہیں جو کہ سمندر کے اوپر تیرتا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک خوبصورت محل سمندر کے اوپر تیار کیا گیا ہے جو جدید دور کی اعلیٰ مثال ہے۔
آرکپ کو جدید طرز پر مبنی 4,300 اسکوائر فٹ رقبے پر نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ بنایا گیا ہے جو سمندر پر کسی پانی کے جہاز کی طرح تیرتا ہوا لگتا ہے۔
اس محل کو بنانے میں تقریباً ساڑھے 5 ملین ڈالر کا خرچہ آیا ہے، آرکپ 2 منزلہ محل پر مبنی ہے جس میں 4 بیڈ رومز، ایک لیونگ روم، کچن، 4 باتھ روم اور سوئمنگ پلیٹ فارم بھی ہے۔
اس وِلاء کی چھت سولر پینلز سے مکمل طور پر ڈھکی گئی ہے جس کے ذریعے اس محل کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
آرکپ کو سمندر کی سطح پر 30 فٹ اونچائی پر بنایا گیا ہے جسے ہائیڈرولک پلنگ سسٹم کے ذریعے ٹھہرایا گیا ہے۔
آرکپ کے شریک ڈیزائنر نکولس ڈیروئن نے میامی ہیرلڈ اخبار کو بتایا کہ یہ ایک کشتی کی طرح نہیں ہے بلکہ اسے لگژری گھر کے طرز پر بنایا گیا ہے۔