گھریلو اشیا کو حیرت انگیز طور پر متوازن کرنے والا فلسطینی نوجوان

غزہ: فلسطینی نوجوان محمد الشنبری ایک جانب تو تن ساز ہیں لیکن جب بھی وہ کوئی نئی شے دیکھتے ہیں وہ اس کے توازن کے مقام (بیلنسنگ پوائنٹ) کو تلاش کرتے ہیں کیونکہ وہ چیزوں کو ایک کے اوپر ایک رکھنے کے ماہر ہیں۔

بھوک ، افلاس اور شورش کے شکار غزہ میں رہنے والے الشنبری کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی محنت سے یہ فن سیکھا ہےجس میں جسم و دماغ دونوں کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

وہ بھاری بھرکم اشیا کو نہایت کامیابی سے ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سے رکھتے ہیں کہ وہ مقناطیس سے چپکے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ اسی فن نے انہیں فلسطین کی ایک مشہور شخصیت بنادیا ہے۔ اپنے فن سے وہ لوگوں کی مایوسی دور کرنے اور انہیں امید دلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔

کرسی کے ایک پائے پر وہ گیس کے دو سلنڈر متوازن کرسکتے ہیں جو ایک حیرت انگیز صلاحیت ہے یہاں تک کہ شیشے کی عام بوتل پر پورا ٹی وی رکھنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

الشنبری نے بتایا کہ ’ سب سے مشکل کام درست مقام کا درست سہارا (فلکرم) تلاش کرنا ہوتا ہے اور بس‘ ۔

شعبدے بازوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کے اشارے سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں تاہم گزشتہ اکتوبر میں غزہ میں ہونے والے ایک میلے کے دوران انہوں نے اپنی حقیقی مہارت سے خود شعبدے بازوں کو بھی حیران کردیا۔ محمد الشنبری باڈی بلڈر ہیں اور اسی کی تربیت بھی دیتے ہیں۔

اپنے اس سفر میں انہوں نے دریافت کیا کہ ورزش کے دوران دھیرے دھیرے ان میں ارتکاز یا فوکس کی صلاحیت پیدا ہوئی جس کے بغیر ان اشیا کو ایک دوسرے پر نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں ںے بتایا کہ’ میں جب جب یہ کرتا ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے مجھ سے مقناطیسی قوت نکل کر اس شے تک جارہی ہے اور اب میں آڑھی ترچھی بوتلوں کو ایک دوسرے پر آرام سے ٹکاسکتا ہوں،‘ ۔

انہوں نے یوٹیوب پر ایک کوریا کے ایسے ہی ماہر کو دیکھا تھا اور اس کے بعد وہ پتھروں کو بیلنس کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے اجسام کو بھی متوازن کرسکتے ہیں۔ یہ غیرمعمولی صلاحیت دنیا کے چند افراد میں ہی پائی جاتی ہے۔

محمد الشنبری غزہ کی صورتحال سے شدید پریشان ہیں کیونکہ اسرائیل کی طرف سے 12 سالہ محاصرے اور پابندیوں کے بعد یہاں کی زندگی شدید مشکل ہوگئی ہے، وہ یہاں سے باہر جانا چاہتے ہیں اور ایشیا کے کسی ریالٹی ٹی وی شو کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ فریج اور واشنگ مشین کو ایک دوسرے پر کھڑا کرنے کا تجربہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے