مارچ میں سوشل میڈیا رحجانات کا ایک جائزہ

مارچ کے مہینے میں بھی سوشل میڈیا پر انتہاپسندانہ رحجانات دیکھے گئے . ٹویٹر پر تحریک لبیک سمیت دائیں بازو کی تنظیموں نے ویلنٹائن ڈے ، عورت مارچ ، امر جلیل ، آفتاب اقبال ، فرانس اور انڈیا ، وزیر اعظم کے فحاشی اور ریپ پر موقف ، مدرسے میں جنسی زیادتی کے واقعے پر ٹرینڈ بنائے .

[pullquote]ویلنٹائن ڈے[/pullquote]

فروری میں ویلنٹائن ڈے کی نسبت سے سیکڑوں میں ایسی ٹویٹس کی گئیں جن میں لاہور اسپتال میں رونما ہونے والا واقعے (جس میں ایک نوجوان ایک لڑکی کو اپنی بانہوں میں اٹھائے اسپتال لا رہا تھاجو بعد دوران اعلاج انتقال کر گئی تھی ) کو بنیاد بنا کر لکھا گیا کہ یہ ہے مغربی تہذیب کا انجام ، ہماری یونیورسٹیوں کی حالت ، ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ ، اس واقعے کو بنیاد بنا کر ملکی جامعات میں مخلوط نظام تعلیم پر سوالات کے ساتھ ساتھ مخلوط نظام تعلیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا . فیس بک ، یوٹیوب اور ٹویٹر پر اس تصویر کی بنیاد پر مختصر ویڈیوز بھی بنائی گئیں . ٹویٹر پر مختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ تقریبا ستر ہزار سے زائد ٹویٹیس کی گئیں .

[pullquote] عورت مارچ [/pullquote]

مارچ کے شروع ہوتے ہی ٹویٹر اور فیس بک پر عورت مارچ کے بارے میں ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا . عورت مارچ کے منتظمین نے اپنے مطالبات پیش کیے . ان کے بارے میں پوسٹرز شائع کیے گئے جبکہ ملک میں دائیں بازو سے وابستہ جماعتوں نے عورت مارچ کے خلاف میں اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر منظم پروپیگنڈا مہم شروع کی .

عورت مارچ کے بعد مارچ کے خلاف انتہا پسندانہ رحجانات دیکھے گئے . خود ساختہ سب ٹائٹیلز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں آڈیو کو غیر مانوس انداز میں تبدیل کر کے اپنی مرضی کے سب ٹائٹلز لگائے گئے . پھر اس بنیاد پر عورت مارچ کے خلاف گستاخی کے فتوے اور مقدمات کا اندارج بھی کیا گیا . اسی طرح ایک پوسٹر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر معانی دیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید اشتعال پھیلا . عورت مارچ میں شامل ایک تنظیم کے جھنڈے کو فرانس کا جھنڈا بنا کر پیش کیا گیا . ان ٹرینڈز کو پھیلانے میں جے یو آئی ف ، کالعدم سپاہ صحابہ ، تحریک لبیک ، جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ مین اسٹریم میڈیا کے اہم نام انصار عباسی، اویس منگل والا ، شفا یوسفزئی اور اوریا مقبول جان جیسے اہم نام بھی شامل تھے . ان سب نے سوشل میڈیا پر ٹویٹیس کی جنہیں ہزاروں لوگوں نے ری ٹیوٹ کیا . عورت مارچ کے پلے کارڈز اور اصل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر مدارس کے طلبہ اور درس نظامی کے فضلا نے صحافی سبوخ سید کے خلاف فیس بک پر ستر سے زائد پوسٹ لکھیں

[pullquote]امر جلیل کا ایشو [/pullquote]

معروف کالم نگار اور دانشور امر جلیل کے چار برس پرانی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنے کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں اللہ کی شان میں گستاخی کی ہے . سندھ میں ایک پیر سرہندی نے ان کے قتل پر پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا . ٹویٹر پر امر جلیل کو پھانسی دو ، گستاخ خدا امر جلیل اور #ArrestAmarZaleel_295C جیسے ٹرینڈ بنے . امر جلیل کی حمایت میں بھی ٹرینڈ بنے جن میں . #IstandWithAmarJaleel شامل تھے .

[pullquote]آفتاب اقبال پر توہین کا الزام [/pullquote]

مزاحیہ پروگراموں کے معروف اینکر آفتاب اقبال نے ایکسپریس نیوز میں اپنے شو کے دوران غزوہ احد مناسبت سے ایک "متنازعہ "جملہ کہا جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر پوری ایک مہم چلی . #صحابہ_کا_گستاخ_آفتاب_اقبال ٹرینڈ کے تحت ہزاروں لوگوں نے ان کے خلاف ٹرینڈ چلایا . یہ ٹرینڈ تحریک لبیک ، جے یو آئی اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنان نے چلایا تھا . انہوں‌نے اگلی صبح ایک ویڈیو میں اسے اپنی غلطی اور حماقت قرار دیکر معافی مانگ لی.

[pullquote]مدرسوں میں جنسی زیادتی کے واقعات [/pullquote]

تلہ گنگ کے ایک گاؤں میں دومولویوں کی ایک طالب علم اور چھ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا کا اہم موضوع بن گیا . سیکٹروں لوگوں نے اس عمل کی مخالفت کی تاہم مدارس، مذہبی سیاسی جماعتیں ، اور مدارس کی ترجمانی کرنے والی جماعتوں نے اس پر اپنا کوئی رد عمل نہیں دیا . جن لوگوں نے اس موضوع پر ٹویٹیس کی ، مدارس اور ان کے حامی دائیں بازو کے لوگوں نے ان ٹویٹس اور پوسٹوں پر اسے مدارس کے خلاف سازش اور یہودی لابی کے ایجنڈے سے جوڑ دیا .

[pullquote]وزیراعظم کا فحاشی سے متعلق بیان [/pullquote]

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک گفتگو میں کہا کہ ریپ کی وجہ خواتین کے لباس ہے جس سے معاشرے میں فحاشی پھیلتی ہے . وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد ان کی حمایت اور مخالفت میں ٹویٹر اور باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ بنے . ان ٹرینڈز میں پاکستانی اداکاروں ، صحافیوں ، اینکرز اور وفاقی وزراء نے حصہ لیا.

[pullquote]فرانس اور انڈیا کے خلاف ٹرینڈز [/pullquote]

مارچ میں فرانس اور انڈیا کے خلاف ٹویٹر پر ہیش ٹیگز بنائے گئے . یہ ہیش ٹیگز تحریک لبیک اور دائیں بازو کی متحرک جماعتوں کی جانب سے بنائے گئے تھے . ان ہیش ٹیگز کو سوشل میڈیا پر موجود حکومتی بیانیے کی ترویج اور اشاعت کرنے والے فعال یوٹیوبرز نے فروغ دیا .

[pullquote] مارچ میں ٹویٹر کے چند اہم رحجانات [/pullquote]

#ناموس_رسالت_مارچ
#یہ_غداری_پڑے_گی_بھاری
#صحابہ_کا_گستاخ_آفتاب_اقبال
#عطاری_پرموشن
#عقاب_گروپ
#رضوی_مشن_جاری_رہے_گا
#رمضان_ٹرانسمیشن_ایک_فتنہ
#گستاخوں_کی_ضامن_حکومت
#TLPNationWideProtestTLP
#فرانس_کایار_عمران_غدار
#گستاخان_رسول_کی_محافظ_ریاست
#محافظ_نہیں_قاتل_حکومت
#ناموس_رسالت_کی_محافظ_ریاست
#DoCompleteFrenchBoycott
مَن سبَّا نَبِيّاً فَقتُلُوهُ
#Feminism
#عورت_مارچ
#ForeignFundedAuratMarch
#IStandWithPirSarhandi
#ArrestPirSarhandi
#AmarJaleel
. #IstandWithAmarJaleel
#ArrestAmarZaleel_295C
#Stand_With_PM_HayaMovement
#بےحیائی_معاشرےکی_تباہی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے