وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو جاہل کہہ دیا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ اپوزیشن والے صرف افراتفری اور گالم گلوچ کرتے ہیں کیونکہ گالم گلوچ پر انہیں شاباش ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانا ممکن نہیں، سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ جلدی میں منظور کرانا پڑا۔
ان کا کہنا تھاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کیا چاہتی ہیں؟ اسمبلی میں وہی مسودہ لائے تھے جس میں سب سے مشاورت کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ گورنرکا کوئی سیاسی کردار نہیں ہوتا، انہیں خود خیال کرناچاہیے
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن کو جاہل کہا تھا۔