اسلام آباد ہائیکورٹ :رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کیلئے دائر کی گئی تھی جس میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات ہتک عزت سے متعلق ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم خود ان بنیادوں پر درخواست گزار نہیں بنے، درخواست دائر کرنے والے متاثرہ فریقین نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے