مکہ مکرمہ پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا : مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کی جانب سے حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں، اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خاکم بدہن اگر مکہ مکرمہ پر حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔ امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب دے گی اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک، بالخصوص پاکستان، اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ کے لیے صف اول کا کردار ادا کریں۔ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے اپنی واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چیلنجز کے پیش نظر ایک مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودی عرب پر حملے کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے