سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری کے بجائے ‘ہاتھ اٹھاکر’ کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

سینیٹ کا الیکشن خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ (ہاتھ اٹھا کر) سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن جنید اکبر نے سینیٹ الیکشن خفیہ کے بجائے شو آف ہینڈ سے کرانے کا بل پیش کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں منڈی لگنے کا راستہ روکا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہوتے ہیں، اپوزیشن چھانگا مانگا کی سیاست دفن کرنے کے لیے اس بل کی حمایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تو پہلے ہی کہتے ہیں کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس پر آئینی ترمیم ہونی چاہیے یا ایکٹ آنا چاہیے۔

جنید اکبر کی جانب سے پیش کیے گئے بل کی کسی نے مخالفت نہیں کی اور بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر اپنا ووٹ بیچنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے