توبہ استغفار کے بغیر کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن نہیں، علمائے کرام

ملک کے جید علمائے کرام نے فتویٰ دیا ہے کہ وبا سے احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنّت ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ممتاز علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگے کی ضرورت ہے، توبہ استغفار کے بغیر کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے تو وبا سے نجات پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے، وبا صرف اللہ کی مرضی سے آتی اور اسی کی مرضی سے جاتی ہے، قرآن میں بتایا گیا ہے کہ مصیبتیں ہمارے اعمال کی وجہ سے آتی ہیں، ہم نے مختلف طریقے اختیار کیے جو اس آفت کا سبب بنے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنت ہے، وبا میں محتاط نہ رہا جائے تو زیادہ لوگ متاثرہوتے ہیں۔

[pullquote]مساجد کے دروازوں پر سینیٹائزر لگائیں: مفتی منیب الرحمان[/pullquote]

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی لہٰذا شہری وضو کرکے گھروں سے آئیں گے جبکہ تیمار دار نماز گھروں میں پڑھیں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ مساجد سے قالین ہٹا دیں اور مساجد کے دروازوں پر سینی ٹائزر لگائیں جبکہ نماز جمعہ کے مختصر خطبے پر اکتفا کیا جائے۔

متفی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس کے شبے والے افراد اور نابالغ بچے بھی مساجد میں نہ آئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے