کورونا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں امریکا دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

دنیا میں عالمگیر وبا کورونا سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے امریکا سرفہرست آ گیا۔

امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 1920 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 580 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 115 تک پہنچ گئی ہے۔

صرف نیویارک میں 8 ہزار 600 افراد موت کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ نیو جرسی میں اموات 2100 سے زائد اور مشی گن میں بھی 1400 کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی نئی ہلاکتوں کے بعد امریکا کورونا سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی نرس نے اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو بچا نہیں پا رہے، اسپتال کے جس کمرے کا رخ کرتے ہیں وہاں لاشیں پڑی ہوتی ہیں۔

اس کے باوجود بھی گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ معیشت بحال کرنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن جلد ختم ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے