رشتہ کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل

رحیم یار خان میں رشتہ کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ہے اور بچے کی لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے، پولیس نے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان اور فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا اور متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب جاری تھی جب کہ ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے