ریحام خان لندن سے پاکستان کیلئے روانہ،دھمکیوں کے بارے میں پی ٹی آئی قیادت کو آگا ہ کردیا: ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ہیں وہ پی آئی اے کی پرواز سے کراچی کیلئے روانہ ہوئیں ۔

کراچی سے وہ لاہور جائیں گی ان کا بیٹا لندن میں ہی ہے جبکہ دونوں بیٹیاں اسلام آباد میں پہلے ہی موجود ہیں۔وہ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کرینگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ریحام خان کو سکیورٹی خطرات ہیں ان کو چند افراد سے جان کا خطرہ ہے۔ ان کو میلز کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے اس بارے میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو بتا دیا ہے

انہوں نے بعض لوگوں کو اس بارے میں یہ بھی بتا دیا ہے کہ اگر ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے پاس ان دھمکیوں کے ثبوت بھی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے