فیصل آباد: 24 گھنٹوں میں 5 بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

فیصل آباد میں ایک ہی روز میں 3 کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جب کہ 4 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم کسی واقعے کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تاندلیانوالہ میں ملزم سلمان نے 4 سالہ بچی کو ورغلا کر اپنے بیٹھک میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی تو بچی کی چیخ و پکار سن کر لواحقین موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا۔

تاندلیانوالہ میں ہی 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لڑکی کی پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے تو ملزم شعیب فرار ہوگیا۔

دیگر تین واقعات میں7 سے 10 سال کے تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نیو سول لائن میں دکان سے چیز خریدنے آئے 9 سالہ بچے سے دکاندار نے زیادتی کی جب کہ ستیانہ کے چک 33 گ ب میں ملزم عظمت نے 10 سالہ بچے اور سمندری کے چک 487 گ ب میں ملزم عبدالرحمن نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے