کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کی قائمخانی کالونی میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے زیادتی کی اجتماعی واردات ہوئی ہے۔
دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی، اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون ایک مزودر کی بیوی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو ڈی این اے کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک ملزم کئی مرتبہ زیادتی کرچکا ہے۔