شیخوپورہ میں دو اوباش نوجوانوں کی نوجوان لڑکی کیساتھ زیادتی

شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں دو اوباش نوجوان 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان عمیر اور مہران نے اس کی 14 سالہ بہن کو زبردستی ایک خالی حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے