سوات: 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

سوات: مدین کے علاقے میں 13 سال کے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں 13 سال کے لڑکے سے زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جس نے بچے سے زیادتی کے بعد اس کے چیخنے چلانے پر بچے کا گلہ دبا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور واقعے میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کے شعبے پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے