تنخواہ روکے جانے پر پولیس اہلکار نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

لاہور : بیدیاں روڈ پر واقع عباس پولیس لائن میں کانسٹیبل نے تنخواہ نہ ملنے کے باعث درخت پر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا اہلکار محسن جاوید عباس پولیس لائنز میں کانسٹیبل تھا اور اس کا تعلق بٹالین ون بہاولپور سے تھا۔

محسن کے ساتھی کانسٹیبل نے پولیس کو بتایا کہ محسن جاوید کی افسران نے تنخواہ بند کی ہوئی تھی جس سے وہ کافی دنوں سے پریشان تھا اوراسی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہوکر ازاربن سے درخت پر پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے