پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا موازنہ ممکن نہیں

وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا کوئی موازنہ ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے