ضلع غذر : 11 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

قاسم شاہ گاہکوچ کی رپورٹ کے مطابق ضلع غذر کے بالائی تحصیل چٹورکھنڈ میں مبینہ خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ‘ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چٹورکھنڈ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ضعلی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے 30 کلومیٹر دور تحصیل ہیڈ کوارٹر گاوں کوچدہ میں 8 جون 2021 کو محمد شکور کی 11 سالہ بیٹی مردہ حالت میں پائی گئی ،ابتدائی طور پر خودکشی قرار دے کر پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کردی گئی بعدازاں 15 جون کو پوسٹمارٹم کی میڈیکل رپورٹ انے کے بعد معلوم ہوا کہ 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کو گھر کے باتھ روم میں چادر سے لٹکا دی گئی تاکہ خودکشی کا رنگ دیا جائے ۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302اور 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ادھر ایس ایس پی غذر عبدالجمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی بساط کے مطابق کام کررہی ہے صوبے میں فرانذنک لیب نہ ہونے کی وجہ سے تحقیات میں مشکلات درپیش ہے مگر جلد از جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے