اختلافات کی خبروں پر ملا برادر کے بعد انس حقانی نے بھی اہم بیان جاری کردیا

طالبان قیادت میں اختلافات کی خبروں پر ملا عبدالغنی برادر کے بعد طالبان رہنما انس حقانی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انس حقانی نے کہا کہ امارت اسلامی کے خلاف تمام افواہیں پروپیگنڈا ہیں اور قیادت میں اختلافات کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کا مذموم پروپیگنڈا اس اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، امارت اسلامی متحدہے، اسلامی اور افغان اقدارکا احترام کرتی ہے۔

انس حقانی کا کہنا تھاکہ ہم افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی لانے کیلئے متحد ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کے معاملے پر طالبان کے دو سینئر رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم گزشتہ روز افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے باہمی اختلافات کی خبروں کی تردید کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے