افغانستان کی مسجد میں دھماکا، عینی شاہدین کا 50 ہلاکتوں کا دعویٰ

افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اور دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا تاہم اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان کی جانب سے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے