کابل ہسپتال حملہ، کم از کم 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی ہے ۔

بلال کریمی کے مطابق ،کابل میں دونوں دھماکے سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کےجنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کےجنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسزسےجھڑپ بھی ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے