امید تھی ایک دن سچ سامنے آئے گا : مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا ایم شمیم کے انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر شدید تنقیدکی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا، بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو جھوٹا تھا وہ فرار ہوگیا، آج نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی ہے، امید تھی ایک دن سچ سامنے آئے گا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا ہمیں یقین تھا کہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے لیکن ظالم اتنی جلدی شکنجے میں آئے گا اس کا اندازہ میاں صاحب سمیت مجھے بھی نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے