ہفتہ : 25 دسمبر 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]دنیا بھر میں کرسمس کی تقريبات[/pullquote]

آج دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات منائی جا رہی ہیں تاہم کووڈ انیس کی وجہ سے ان میں روایتی جوش و جذبہ کم ہے۔ یہ دوسرا سال ہے جب مسيحی برادری کورونا کی عالمی وبا کے سائے تلے کرسمس منا رہی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پوپ فرانسس نے غربت ميں گزر بسر کرنے والوں کے ساتھ زيادہ يکجہی کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔ پاپائے روم نے يہ بيان مسيحی تہوار کرسمس کے موقع پر ويٹيکن ميں ايک خصوصی دعائيہ تقريب سے خطاب کرتے وقت ديا، جس ميں دو ہزار افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے زندگی ميں چھوٹی چھوٹی چيزوں کو اہميت دينے کا کہا۔

[pullquote]عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے، پوپ کا کرسمس پر خطاب[/pullquote]

کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خطاب کیا۔پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غریبوں سے اظہاریکجہتی پر زور دیا۔ پوپ نے شام، یمن، عراق، افریقا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں جاری انسانی بحرانوں کی طرف بھی نشاندہی کی اور کہا کہ عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو حل کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ عیسائیوں کی مذہبی تعلیمات کے مطابق حضرت عیسیٰ ؑ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔کورونا وبا کے پیش نظر شرکاکی تعداد معمول سے بہت کم رہی، امریکا میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن کے متعدد گرجا گھروں میں کرسمس سروسرز کو آن لائن کیا گیا۔

[pullquote]بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر ’سانتا کلاز‘ کو بھی نہ بخشا[/pullquote]

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں اور کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر انتہا پسند کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بجرنگ دل کی جانب سے مظاہرہ 24 دسمبر کو سینٹ جان چوک پر کیا گیا جبکہ انتہاپسند مظاہرین نے ’سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز‘ کے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے سانتا کلاز کے پتلے کو جلا ڈالا اور اس دوران لاتیں بھی مارتے رہے۔

[pullquote]سعودی عرب ميں حوثی باغيوں کا حملہ[/pullquote]

يمنی حوثی باغيوں کی جانب سے حملوں کے بعد سعودی قيادت ميں کوليشن فورسز نے يمن ميں وسيع تر آپريشن شروع کر ديا ہے۔ افواج کی جانب سے يہ بھی کہا گيا ہے کہ ہفتے کو ايک پريس کانفرنس ميں آپريشن اور تازہ ترين حالات و واقعات کی تفصيل بيان کی جائے گی۔ فوری طور پر فوجی کارروائی کے حوالے سے تفصيلات دستياب نہيں۔ قبل ازيں يمنی حوثی باغيوں کے حملے ميں سعودی عرب ميں دو افراد کی ہلاکت کی تصديق ہوئی تھی۔ يہ حملہ جمعے کو رات گئے سرحدی شہر جازان ميں کيا گيا اور اس ميں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ جمعے کو ہی سعودی افواج نے يمنی دارالحکومت صنعاء ميں ايک فوجی کيمپ کو نشانہ بنايا تھا۔

[pullquote]سابق جرمن حکومت نے اسلحے کی فروخت کا نيا ريکارڈ قائم کر ديا[/pullquote]

قطری اور ترک حکام پر مشتکل ايک وفد کابل کے ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے کے ليے طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے جمعے کی رات مذاکرات کی تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ مکالمت جاری ہے اور فی الحال کوئی پيش رفت نہيں ہو سکی ہے۔ يہ مذاکرات کابل ميں جاری ہيں، جہاں قطر اور ترکی کا مشترکہ وفد جمعرات کو پہنچا تھا۔ گزشتہ دنوں ايسی خبريں گردش کر رہی تھيں کہ افغانستان کے بانچ مختلف ہوائی اڈوں کا انتظام اب مشترکہ طور پر ترکی اور قطر سنبھاليں گے۔ ترک حکام نے يہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن ميں عملی طور پر سمجھوتہ ہو چکا ہے، بس انتظامی امور طے کيے جانا باقی ہيں۔

[pullquote]بحيرہ ايجيئن ميں کشتی ڈوبنے کا ايک اور واقعہ، کئی مہاجرين ہلاک[/pullquote]

جرمن امدادی تنظيم ’سی واچ‘ نے جمعے اور ہفتے کی درميانی رات بحيرہ روم سے 180 مہاجرين کو ريسکيو کيا۔ تنظيم کے مطابق اب ان کے بحری جہاز پر ريسکيو کيے گئے مہاجرين کی تعداد 270 ہو گئی ہے۔ قبل ازيں ترکی اور يونان کے درميان واقع بحيرہ ايجيئن ميں مہاجرين کی ايک کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درميانی رات پيش آيا۔ کوسٹ گارڈز نے ہلاک شدگان کی لاشيں برآمد کر لی ہيں، جن ميں تين خواتين اور ايک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔ تريسٹھ افراد کو ريسکيو بھی کر ليا گيا۔ بحيرہ ايجيئن ميں ان دنوں انسانوں کے اسمگلروں کی سرگرمياں عروج پر ہيں۔

[pullquote]جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ[/pullquote]

کووڈ انیس کی وبا کے دوران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات کے میں واضح اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ جرمن ادارے وائسر رنگ کے سربراہ ژورگ سیرکا نے کہا کہ مختلف وجوہات کے ساتھ کووڈ انیس کی عالمی وبا اور پابندیاں ایسے واقعات کی شرح میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔ سیرکا نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سن دو ہزار بیس اور سن دو ہزار اکیس میں جب جب کووڈ لاک ڈاؤن ہوا، انہیں موصول ہونے والی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ رواں سال اس گروپ نے تین ہزار تین سو پچاس افراد کو آن لائن مشاورت فراہم کی۔ ڈومیسٹک وائلنس کے شکار ان افراد کی تعداد گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں دو گنا بنتی ہیں۔

[pullquote]سابق جرمن حکومت نے اسلحے کی فروخت کا نيا ريکارڈ قائم کر ديا[/pullquote]

جرمنی ميں سابق چانسلر انگيلا ميرکل کی حکومت نے اپنے آخری ايام ميں ہتھياروں کی فروخت کے کئی معاہدوں کو حتمی شکل دی، جس کے بعد اسلحے کی فروخت کا نيا ريکارڈ قائم ہو گيا۔ سبکدوش ہونے والی حکومت نے آخری نو دنوں ميں پانچ بلين يورو کی ڈيلز طے کيں۔ يوں سال رواں ميں جرمنی نے مجموعی طور پر نو اعشاريہ چار بلين يورو کے معاہدوں کو حتمی شکل دی۔ جرمنی نے مصر کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق ڈيلز طے کيں۔ يمن اور ليبيا کے مسلح تنازعات ميں کردار پر انسانی حقوق سے منسلک تنظيميں مصر کو اسلحے کی فروخت کی خلاف ورزی کرتی آئی ہيں۔

[pullquote]کورونا کی وجہ سے سينکڑوں پروازيں منسوخ[/pullquote]

کورونا وائرس کے نئے ويريئنٹ اوميکرون کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر سفر کرنے والوں کی ايک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ ’فلائٹ اويئر‘ نامی ويب سائٹ کے ڈيٹا کے مطابق جمعے کے روز، جب کئی لوگ اپنے اپنے گھروں کو پہنچنے کی کوششوں ميں تھے، دنيا بھر ميں تيئس سو سے زائد پروازيں منسوخ ہوئيں۔ آج ہفتے کو بھی چودہ سو پروازوں کی منسوخی کا اعلان کيا جا چکا ہے۔ بيشتر واقعات ميں جہاز کا عملہ بيماری کی سبب ڈيوٹی نہ کرسکا، جس وجہ سے پرواز منسوخ کرنی پڑ گئی۔

[pullquote]روس نے گوگل اور ميٹا پر جرمانے عائد کر ديے[/pullquote]

روسی دارالحکومت کی ايک عدالت نے گُوگل پر ايک سو ملين ڈالر اور فيس بک کی ملکيت والی کمپنی ميٹا پر ستائيس ملين ڈالر کا جرمانہ عائد کر ديا ہے۔ تگانسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فيصلے ميں کہا ہے کہ گُوگل کو متعدد مرتبہ ممنوعہ مواد ہٹانے کے ليے کہا گيا تاہم اس کمپنی نے ايسا نہ کيا۔ گوگل کمپنی نے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا اور کہا گيا ہے کہ قانونی دستاويزات کا جائزہ ليا جا رہا ہے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کيا جائے گا۔ جمعے کو روسی عدالت نے ميٹا کے خلاف بھی ممنوعہ مواد نہ وٹانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کيا۔ روسی حکومت ان دنوں ٹيکنالوجی کمپنيوں پر دباؤ ڈالنے کی پاليسی پر عمل پيرا ہے۔

[pullquote]ايرانی جنگی مشقيں اور اسرائیل کو تنبيہ[/pullquote]

ايران نے کہا ہے کہ خليج عمان ميں اسی ہفتے کی گئی جنگی مشقيں، اسرائيل کے ليے تنبيہ ہيں۔ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسين سلامی نے ملکی ٹيلی وژن پر نشر کردہ اپنے بيان ميں اسرائيل کو دھمکی دی کہ کسی بھی قسم کی غلطی کا بھرپور جواب ديا جائے گا۔ ان دنوں ايسے خدشات پائے جاتے ہيں کہ اسرائيل ايرانی جوہری تنصيبات کو ہدف بنا سکتا ہے۔ اسرائيلی اعلی قيادت کہہ چکی ہے کہ اگر ايران کے ساتھ سفارت کاری ناکام ہو جاتی ہو، تو اسرائيل کے دفاع کے ليے ايرانی اہداف کو نشانہ بنايا جا سکتا ہے۔

[pullquote]بنگلہ ديش: فيری ميں آتش زدگی کے باعث متعدد مسافر ہلاک[/pullquote]

جنوبی بنگلہ ديش ميں مسافروں سے لدی ايک کشتی پر آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد بتیس ہے۔ گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ اس حادثے میں چالیس افراد مارے گئے تھے۔ اس نائٹ شپ کو جمعے کی علی الصبح اس وقت یہ حادثہ پیش آیا، جب مبینہ طور پر اس کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے کا شکار ہونے والے ايک سو سے زائد افراد زير علاج ہيں اور حکام نے ہلاک شدگان کی تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔

[pullquote]بشکریہ ڈی ڈبلیو اُردو[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے