نسلہ ٹاور کیس: پولیس کی ایک بار پھر ایس بی سی اے کے دفتر میں کارروائی

کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے ایک بار پھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں کارروائی کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کیس کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جس سلسلے میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر ایس بی سی اے کے دفتر پہنچ کر کارروائی کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں پولیس ایس بی سی اے کی عمارت میں داخل ہوئی تو افسران و ملازمین خوف کا شکار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں ملوث کچھ عناصر کی موجودگی کا پتا چلنے پر نفری ایس بی سی اے کے دفتر پہنچی جہاں تفتیشی حکام ایف آئی آر میں نامزد ذمے داران کا تعین کریں گے اور ماسٹر پلان سمیت دیگر شعبہ جات کے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرانے کا حکم دیا ہے اور عدالتی احکامات پر عمارت کی تعمیر کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے