دوبئی حکومت کی سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین درھم کی امداد، پاکستان نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دوبئی کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوشاں ہیں اور شیخ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 50 ملین درھم کے اعلان کے بعد امداد کا پاکستان پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس امداد پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے خوراک، ادویات، خیمے اور دیگر امدادی اشیا لے کر مجموعی طور پر اٹھارہ پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر رواں ہفتے کے دوران امدادی سامان سے لدے مزید طیارے پاکستان پہنچیں گے، جس سے ہزاروں سیلاب متاثرین مستفید ہوں گے۔
حاکم دبئی کی جانب سے بھجوائے جانے والے امدادی سامان میں خوراک ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اس ریلیف مہم میں عالمی ادارہ صحت، یو این ورلڈ فوڈ پروگرام، ریڈ کراس اور دیگر عالمی تنظیمیں بھی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
ہنگامی امدادی سامان پاکستان میں این ڈی ایم اے کی مدد سے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت مسلسل مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے