کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کی تصویر سامنے آگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز طالبان کے زیر استعمال امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصویر سامنے آگئی۔

گزشتہ روز کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تھا اور واقعے میں دو پائلٹس اور کریو ممبر ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان دارالحکومت کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3 افراد جاں بحق

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضا میں ہی ہچکولے کھا رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ افغان وزارت دفاع نے فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے