کراچی حادثات و واقعات ؛ نوجوان اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی: شہر میں مختلف حادثات اور واقعات میں نوجوان و بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سپر ہائی وے جمالی پل سے نیو سبزی منڈی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھا جب کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

سرجانی ٹاؤن کے علاقے کے ڈی اے فلیٹ کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی جو کہ عمارت کی چوتھی منزل سے گرا تھا، پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

کورنگی سنگر چورنگی پیٹرول پمپ کے قریب ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ یوسف کے نام سے کی گئی۔ واقعہ ہوٹل میں پنکھے سے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

خوشامد اور علاقائی وقار کا زوال

سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے جنجال گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شبہ ہے کہ اسے کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اپنی شناخت کی تلاش اور گلگت بلتستان کا المیہ

کینٹ اسٹیشن شاہین ہوٹل کے قریب عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جب کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں ۔

کورنگی اور ایم ٹی خان روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر 3 گراؤنڈ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ محمد سنی ولد محمد شہاب کے نام سے کی گئی ۔متوفی کورنگی کا رہائشی تھا ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے ؛ بلاول بھٹو زرداری

اُدھر ڈاکس کے علاقے مولوی تمیز الدین خان روڈ بحریہ اسکول کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 25 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے