الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوے خواجہ طارق کو نا اہل قرار دے.
ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن) عبدالرحمن قادری ایڈووکیٹ نے پمز ہسپتال میں چوہدری محمد عزیز کی عیادت کرتے ہوے کیا_
گزشتہ روز پلنگی بازار میں امیدوار براۓ قانون ساز اسمبلی LA 16 چوہدری محمد عزیز پر حملہ ھوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ چوہدری محمد عزیز زخمی ہوے جن کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا.
عبدالرحمن قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حویلی کے پر امن ماحول کو خراب کرنے والوں فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے، کارکنان صبر کا دامن تھامے رکھیں اور مخالفین کو ٢١ جولائی بلٹ کا جواب بیلٹ کے ذریعے دیں _